اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی سربراہی اجلاس 2022عالمی امن کا راستہ کھولے گا، یہ ایک احسن اقدام ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ سمٹ 2022میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جو سمٹ یونیورسل پیس فیڈریشن سائوتھ کوریا کی جانب سے کموڈیا حکومت کے تعاون سے بلایا گیا تھاجس میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈا کے سابق وزیراعظم اسٹیفن ہارپر، مائیک پومپیو، سمیت 157 ممالک کے اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔