• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکھ کر دینے کو تیار ہوں چوہدری برادران عمران کو نہیں چھوڑیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لکھ کر دینے کو تیار ہوں چوہدری برادران عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے، اپوزیشن کی سیاست ختم،یہ لوگ خود کو زندہ رکھنے کیلئے میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، اپوزیشن گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے دھکے کھا رہی ہے، جلسوں، استعفوں سے شروع ہوئے اور لانگ مارچ پر ان کا گیئرباکس ٹوٹ گیا، اپوزیشن کے اپنے لوگ ان کے ساتھ نہیں، کچھ دن بعد یہ لوگ عدم اعتماد کا نام بھی نہیں لیں گے، شہباز شریف کی ملاقاتوں سے کچھ نہیں ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید