• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورننس پر تنقید بلا جواز، سندھ میں ادارے عالمی طرز پر چلا رہے ہیں،بلاول

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےکہ پی پی گورننس پر تنقید بلا جوازہے،سندھ میں ادارے عالمی طرز پر چلا رہے ہیں،ناقدین جناح اسپتال کی ترقی دیکھ لیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی سوچ پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ 1973کا آئین، 18ویں ترمیم اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی جیسے اقدام برے کام ہیں، کیونکہ تمام کام وفاق کو چلانا چاہیے،پاکستان پیپلز پارٹی کی گورننس پر بھی تنقید کی جاتی ہے، لیکن ان تمام سوالوں کا جواب جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جیسا ادارہ ہے، شہری پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں،علاج کی سہولتیں دہلیز تک پہنچائینگے۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں 500بستروں اور 18جدید ترین آپریشن تھیٹرز پر مشتمل نو منزلہ سرجیکل کمپلکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں صحت عامہ کے نظام میں ایک انقلاب جاری ہے، ہم علاج کی مفت سہولتیں شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا چاہتے ہیں، ڈاکٹر ادیب رضوی بھی مثالی کام کر رہے ہیں،جس طرح حکومت سندھ نے ایس آئی یو ٹی کے ساتھ شراکت بناکر کام کیا ، اس کے نتیجے میں نہ صرف کراچی میں بہتری لائی گئی بلکہ ان علاقوں تک بھی رسائی ہوئی جہاں پہلے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ دریں اثناء، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح اسپتال میں نو منزلہ سرجیکل کمپلکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب و دیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید