سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)پریا نتھا کمارا کیس میں ملوث 88 ملزمان کو اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔پریا نتھا کمارا قتل کیس میں ملوث 81 ملزمان کو جسمانی جبکہ سات ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ مکمل ہونے پر دہشت گردی کی عدالت گوجرانوالہ میں پولیس نے سخت سیکورٹی میں پیش کیا گیا عدالت نے 81 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر 14 روز کے لئے جیل بھیجنے کے ساتھ سات ملزمان کے جوڈیشنل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی۔یاد رہے کہ سانحہ سیالکوٹ 3 دسمبر 2021 بروز جمعتہ المبارک کو تھانہ اگوکی کے علاقہ نول موڑ پر واقع راجکو فیکٹری کے مینجر پریا نتھا کمارا کا قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سی سی ٹی فویٹج اور موبائل ڈیٹا کی وجہ سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔