• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، درخت کی کٹائی پر دو بھائیوں میں خونی تصادم، خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر میں درخت کی کٹائی نے 6 افراد کی جان لے لی، شیخ برادری کے دو بھائیوں میں خونی تصادم، ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے، مارے جانے والوں میں تین سگے بھائی شامل ہیں، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مقتولین کی نعشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، خونی تصادم کی اطلاعات کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے سیکورٹی سخت کردی گئی ترجمان پولیس میر بلال لغاری کے مطابق ضلع سکھر کے تھانہ تماچانی کی حدود کے علاقے ڈینگرو میں شیخ برادری کے دو بھائیوں میں زمین کے تنازعے اور درخت کی کٹائی پر ہونے والے جھگڑے نے خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی، دونوں بھائیوں اور ان کے حمایتیوں نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد موقع پر گولیاں لگنے سے جاںبحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال پر کنٹرول کرلیا اور مقتولین کی نعشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال سکھر پہنچایا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید