• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے عہدے کا چارج لے لیا

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر نے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔ سابق وی سی کے اسلام آباد ہونے کی وجہ سے انکی غیر حاضری میں چارج لے لیا گیا۔گذشتہ روز محکمہ بورڈز اینڈ یونیورسٹیز سندھ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عطاالرحمن کو 45 روز کی جبری رخصت پر بھیجنے کے ساتھ یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حاکم ابڑو کو نیا وی سی تعینات کردیا گیا تھا۔ سابق وی سی کی نااہلی، بد انتظامی اور یونیورسٹی فنڈز میں آڈٹ اعتراضات کی تحقیقات کے لئے حکومت نے ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو 45 روز میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔نئے وی سی پروفیسر حاکم ابڑو نے ڈاکٹر نوشین کی ہلاکت کے حوالے سے بات کرنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات شروع ہونے کی وجہ سے بات نہیں کی جاسکتی ۔ ڈاکٹر نمرتا کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں تاہم یونیورسٹی کو اسکی رپورٹ ملنے کا علم نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید