کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کیلئے برازیلین کوچ کرسٹیانو روڈریگس کیمپوس سے رابطہ کیا ہے ، تقرری کیلئے سمری اسپورٹس بورڈ کو بھیج دی ہے ، کیمپوس نے پاکستان کی پیش کش قبول کرلی ہےتاہم بھاری معاوضہ مانگا ہے۔ابھی پی ایس بی نے اس کی منطوری نہیں دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات کا جائزہ لے رہے ہیں۔