پشاور (لیڈی رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چترال کے عہدیداروں کا سردیوں میں دی جانیوالے فائر ووڈ چارجز ، ہوم فائر ووڈ اور چارکول الائونس کے خاتمہ کے خلاف کئی روز سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں سرکاری ملازمین شریک ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ الائونس کے خاتمہ کا اعلامیہ واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا ۔چترال کے دونوں اضلاع میں اعلامیہ کی واپسی تک قلم چھوڑ اور کام چھوڑ ہڑتال شروع کرینگے ۔