• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صابر ہاشمی کی وکالت مریم نواز کا اقبال جرم، عالیہ حمزہ،گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو درخواست

اسلا م آباد(صباح نیوز)خاتون اول بشری بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی ۔جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے، بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کرآج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید