• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفرور مجرم سزا معطلی پر ملنے والی ضمانت کا حقدار نہیں رہتا، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ میں نیب کیس کے ایک ملزم کی سزا کی معطلی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نیب کی اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ مفرور مجرم سزا معطلی پر ملنے والی ضمانت کا حقدار نہیں رہتا ، جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ سزا معطلی کے بعد مفرور ہونا عدالتی فیصلے کی کھلی تضحیک ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز نیب اپیل کی سماعت کی تو نیب کے لاء افسر نے موقف اپنایاکہ ایف بی آر کے سابق آڈیٹر دھانی بخش کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں جرم ثابت ہوجانے پر ٹرائل کورٹ سے سات سال قید کی سزا ہوئی تھی جس کیخلاف ملزم کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مجرم کی سزا معطل کر دی تھی جس کے بعد وہ رہا ہو گیا اور بعد ازاں مفرور ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید