کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹم ڈیوڈ کو ممکنہ طور پر دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹم نے 205کے اسٹرائیک ریٹ سے 234رنز بناکرسلیکٹرز کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلوی وائٹ بال کے کپتان ایرون فنچ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹم ڈیوڈ کوپاکستان کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میںآسٹریلیا 29 مارچ سے 5اپریل تک تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔ اگر ٹم ڈیوڈ پاکستان کے دورے کے وائٹ بال کے لیے اپنے پہلے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل نہ ہو پائے تب بھی اکتوبر میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ان کے لیے ڈیبیو کرنے کے مزید مواقع ہوں گے۔