• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقصان عوام کا پیسہ PCB کما رہی ہے، PSL نے کام کا بیڑہ غرق کردیا، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے سدباب کیلئےدرخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ نقصان عوام کا پیسہ PCB کمارہی ہے، اسٹیڈیم کیساتھ رہنے والےرو رہے ہیں،پی ایس ایل نے ہمارے سارے کام کا بیڑا غرق کر دیا ، اسکی وجہ سےا سموگ آ گیا پی ایس ایل کے بعد سخت نوٹس لوں گا،عدالت نے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے پر شدید افسوس اور میچز کے دوران ٹریفک کی ابتر صورت حال پر اظہار بر ہمی کیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پی ایس ایل کیلئے پی سی بی کے ساتھ ٹریفک پلان بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں اسٹیڈیم کے پاس رہنے والے لوگ رو رہے ہیں، نقصان عوام کا پیسے پی سی بی کما رہا ہے، فیروز پور روڈ اور نہر پر ٹریفک کا برا حال ہے، سب کا دھیان پی ایس ایل پر ہوتا ہے ٹریفک پر نہیں، ٹریفک کا ایسا مسئلہ تو صدر اور وزیراعظم کے آنے پربھی نہیں ہوتا، پی ایس ایل کرنا ہے تو ٹریفک پلان کریں۔
اہم خبریں سے مزید