• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے کا سپریم کورٹ احکامات کے برعکس حدیبیہ ملز کیس کو بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میںایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس حدیبیہ ملز کیس کو بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق کل عدالت میں پیشی ہے جہاں یہ سارے شواہد رکھیں جائیں گے۔ایف آئی اے نے لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا،ایف آئی اے چالان کے مطابق اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا کہ 1997 کے بعد کی حکومت کے دوران میاں شہباز شریف نے بطور وزیراعلی بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکائونٹ کھولا۔
اہم خبریں سے مزید