• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق جانے والے زائرین کیلئے سفری سہولتوں میں اضافہ کرینگے، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان عراق جانے والے زائرین کے لئے سفری سہولیات میں اضافہ کرے گا۔ یہ بات انہوں نے یہاں عراق کے سفیر حامد عباس لفطا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، سیاحوں بالخصوص زائرین کیلئےسہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک، عراق دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔پاکستان اور عراق کے درمیان سیاحوں بالخصوص زائرین کے لئے سہولیات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات میں ویزا سہولیات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں کی داخلہ وزارتوں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید