• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت آصف علی زرداری وغیرہ کے خلاف جعلی اکائونٹس کے دو الگ الگ ریفرنسز میں وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آصف زرداری اور فریال تالپور کے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا اور زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہونے پر سماعت 28فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید