کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے نیشنل کوچنگ سینٹر میں سندھ باکسنگ کنونشن ہوا ۔ اکرم خان نے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی دعویداران کو نہ انٹرنیشنل باڈی تسلیم کرتی ہے اور نہ ہی پاکستان کی وزارت آئی پی سی نے تسلیم کیا ہے اس لئے تمام صوبائی یونٹس کی کوئی حیثیت نہیں۔ علی اکبر شاہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ پوری دنیا میں ریفری ججز، جیوری میمبر اور لیکچر دینے والے پاکستان کا کہیں نام نشان نہیں ۔