• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بھرپور بسنت، بچہ جاں حق، متعدد زخمی

اسلام آباد (ایوب نا صر،خصوصی نامہ نگار) بسنت کو غیر قانونی قرار دیتے ہو ئےپولیس کے 1600اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود راولپنڈی میں بھر پور بسنت منائی گئی اور36گھنٹے تک پورا شہر ہوائی فائرنگ اوربوکاٹاکے شور سے گونجتا رہا، جمعرات اور جمعہ کی رات سے شروع ہونیوالی آنکھ مچولی جمعہ کی رات گئے تک جاری رہی ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی، چھتیں پھلانگنے اور گلے پر ڈور پھرنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 2بچیوں اور2خواتین سمیت متعدد افرادزخمی ہو گئے ۔ بسنت کو کئی برسوں سے حکومت پنجاب غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے منانے کی اجازت نہیں دیتی مگر ذرائع کے مطابق صرف پنجاب ہی نہیں خیبر پختوانخوا سے بھی پتنگیں اور ڈور تیار ہو کر آتی ہیں، شہر میں بکتی ہیں اور لاکھوں کا بزنس ہوتا ہے ۔ صادق آباد کے علا قے ڈھوک کالا خان میں پتنگ اڑاتے ہو ئے چھت سے گر کر جاں بحق ہونے والے بچے ثاقب کی نعش بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کر دی گئی ۔ ادھر تھانہ ایئر پورٹ کے علا قے میں25سالہ موٹرسائیکل سوارنا صر قریشی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔اڈیالہ روڈ پر خاوند کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی 34سالہ خاتون ثنا ء فاطمہ پنڈلی پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو ئی ۔تھانہ صادق آباد کے علاقے گلی نمبر 6 میں چھت پر کھیلنے والی 12 سالہ بچی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو ئی جبکہ تھانہ بنی کے علا قے میںجامع مسجد روڈ پر بسنت کے نام پر کی جا نے والی فائرنگ سے 31سالہ عاصمہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئی ۔
اسلام آباد سے مزید