لاہور،گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق پیش گوئی کر دی .
گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آئے گا جب عمران خان اور نواز شریف ایک دن اکٹھے گھومے پھریں گے، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، اس ملک کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔