ساتھیو! یہ تو آپ کو معلوم ہے کہ آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود انسان اب بھی بہت سے حقائق سے لاعلم ہے۔ آیئے آپ کو چند ایسے ہی دلچسپ حقائق کے بارے میں بتاتے ہیں۔
* کیوی وہ واحد پرندہ ہے جو اپنے شکار کو سونگھ لیتا ہے۔
اےکشش ثقل کے اثرات کی وجہ سے آپ کا وزن اس وقت تھوڑا کم ہوجاتا ہے جب چاند عین آپ کے سر کے اوپر آجاتا ہے۔
* چھ ٹانگو ں والے جانوروں میں لال بیگ کا شمار دنیا کے تیز ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے۔ یہ ایک میٹر کا فاصلہ صرف ایک سیکنڈ میں طے کر لیتا ہے-
* خرگوش اورطوطا سر کو موڑے بغیر پیچھے کی جانب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
* اٹلی کا شہر وینس 118 چھوٹے سمندری جزیروں پر تعمیر کیا گیا ہے،جنہیں 400 پلوں کی مدد سے ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا۔
ےاگر گھنٹوں آپ کمپیوٹر اسکرین کے سامنے گزارنے کے بعد سفید کاغذ کے کسی خالی ٹکڑے کو دیکھیں گے تو وہ آپ کو گلابی دکھائی دے گا۔