لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے اور مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔
ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، نوشین افتخار، ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر لیگی قیادت بھی نظر آئی۔
ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے مبارکباد کے ساتھ ساتھ زندگی کے نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔