نواب شاہ ( بیورورپورٹ)قاضی احمد کے علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازع پر بھنڈ برادری کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے مقدمے میں پیش کردہ پانچ ملزمان شبیر زرداری،مشتاق ماجو ٹھو،لطف مری، مقیم خاصخیلی، غلام مصطفے مری کو نو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہا کہ دولت پور مجسٹریٹ نے مقدمہ نمبر تین کو ہشتگردی عدالت منتقل کیا ہے گرفتار ملزمان کو دفعہ 302 قتل کی ایف آئی ار کے تحت پیش کیا گیا تھا آئندہ سماعت پر ا نسداد دہشتگرد ی کی د دفعہ بھی مقدمے میں شامل کردی جائیگی جبکہ پولیس نے مقدمہ نمبر پانچ اور تین میں 8ملزمان کو عدالت میں پیش کیا ہےمقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کے لئے ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائیں گے جو مقدمہ اور عدالتی معاملات کو دیکھے گی تاکہ ملزمان کے خلاف تمام ثبوت پیش کرکے ملزمان کو سخت سے سخت سزادلائی جاسکے ایس ایس پی نے زرداری بھنڈ برادری کے واقعہ میں تیسری ایف آر میں ملزمان پیش نہ کرنے سے متعلق سوال پر بتایا جلد متعلقہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔