ساہیوال ،چیچہ وطنی(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں،حکومت کیخلاف عدم اعتماد کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، عدم اعتماد آئینی حق،صحافی کی گرفتاری غیرقانونی،لانگ مارچ تاریخی ہوگا، پیپلز پارٹی عدم اعتماد کی حمایت کرے گی ،صحافی محسن بیگ کو غیر قانونی پکڑا گیا، اس کے گھر کا تقدس پامال کیا گیا،انہوں نے عمران خان کو بلینز روپے کے چندےاکھٹے کر کے دیے، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ تاریخی ہوگا،قافلہ 4مارچ کو ساہیوال پہنچے گا۔ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رہنما چوہدری شعیب رحیم وتھرا اورچوہدری سہیل رحیم وتھرا کی رہائش گاہ پرپریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نےکہا کہ 27فروری کو مزار قائد سے شروع ہونے والالانگ مارچ نااہل اور جعلی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ۔