• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا حق دو کوئٹہ دھرنا آج شروع ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، پانی کی قلت ٹینکر مافیا ، حکمرانوں ، منتخب نمائندوں ، انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے مسائل و مشکلات میں اضافے ، حکمرانوں و منتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے حق دو کوئٹہ دھرنا آج صبح دس بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شروع ہوگا، دھرنا میں جماعت اسلامی کے کارکنان ، شہری ، تاجر و دکاندار اور عوام شرکت کریں گے دھرنے سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، حق دو تحریک کے قائد و جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ ، کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ نور علی ، برادر تنظیموں و جماعت اسلامی کے صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے ، دھرنے میں آج شام مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید