• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد میموریل ویلفئیرسٹی عالم آباد سے علاقے کی تقدیر بدل جائیگی، اسد قیصر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے راشد میموریل ویلفئیرسٹی عالم آباد بننے سے علاقے میں تعلیم صحت اور دیگر سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور اس کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کی تقدیر بدل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز راشد میموریل ویلفئیرسٹی عالم آباد ضلع صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا یہ منصوبہ عوامی فنڈز چیرٹی ڈونرز سے ملنے والے فنڈز سے تعمیر کیا جارہا ہے، اس میں کوئی سرکاری فنڈ استعمال نہیں ہو رہا ہے، یہ بات قابل ذکر ہے اس ویلفیئر سٹی کے لئے یہاں کے مقامی باشندوں نے ایک ہزار کنال زمین مفت فراہم کی ہےاس ویلفیئر سٹی میں مختلف شعبوں میں اسکول کیڈٹ کالج اور ٹیکنیکل یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں، اس سال اکتوبر سے جدید سہولیات سے آراستہ 250 بستروں پر مشتمل اہسپتال کا آغاز کیا جائے گا، ایک بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں ایئرچیف مارشل (ر) سہیل امان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دی۔
اسلام آباد سے مزید