اسلام آباد (جنگ نیوز)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کے لیے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
دونوں رہنماملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پرتبادلہ خیال کرینگے،ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری آج(پیر کو) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی شخصیات کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔