• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں حجاب کے حق میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

تہران(پی پی آ ئی)بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران کے دارالحکومت تہران میں بڑی تعداد میں طلبانے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق مظاہرے میں شریک طلبانے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرحجاب پر پابندی کے خلاف نعرے اور بھارت میں مسلمان طالبات کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ طلبانے حجاب پر نئی پابندیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیتے ہو ئے کہاکہ کسی کا لباس اور لباس کے انتخاب کا حق اظہار رائے کی آزادی کا ایک اہم حصہ ہے جس کی ضمانت انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل 19 میں دی گئی ہے جس پر بھارت کا بھی دستخط ہے، مظاہرین نے ایرانی حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ ایک بیان جاری کرے اور حجاب پر پابندی عائد کرنے پر ریاست کرناٹک میںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے خلاف اقدامات کرے جو پورے ملک میں یکساں سول کوڈ کے لیے مہم چلا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید