• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، فضل الرحمان ملاقات، میڈیا کیلئے بریفنگ نہیں، اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان پیر کی شب طویل ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد اس حوالے سے میڈیا کو کوئی بریفنگ نہیں دی گئی تاہم ایک مختصر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ سابق صدر نے کہا کہ عوام کی نظریں اپوزیشن پرہیں، جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ نالائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا۔

اہم خبریں سے مزید