• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم اعتماد کے مخالفوں کا بھی اسی بیس پر آنا ہماری کامیابی ہے، بلاول بھٹو

پشاور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ عدم اعتماد کے مخالفوں کا بھی اسی بیس پر آنا ہماری کامیابی ہے،اگر پی ڈی ایم کا مارچ وقت پر ہو جاتا تو حکومت ڈگمگا جاتی، ہم عدلیہ پر حملہ کرتے ہیں نہ ٹی وی ، پارلیمنٹ پر، عدم اعتماد کی کامیاب ہونے پر وزیراعظم بنانا ن لیگ کا حق ہے، تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3 سالوں میں ملک کو تباہ کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا، فراڈ اور دھوکا نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، اس حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن لوگوں سے نوکریاں بھی چھین لی۔
اہم خبریں سے مزید