سیالکوٹ(آئی این پی )سابق صوبائی وزیر اورتحریک انصاف کے رہنماءغلام عباس کے بیٹے احسن عباس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور فون پر دھمکیاں دینے پر تھانہ پھلورہ میں درج کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کےاحسن عباس نے نادرا آفس میں جاکر توڑ پھوڑ کی‘نادراکے افسرکو تھپڑمارے اور گالیاں دیں ۔ نادرا حکام کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ سپورٹر کے شناختی کارڈ بنوانے پر ہوا جبکہ احسن عباس سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کےوالدغلام عباس پی ٹی آئی کے این اے74سےٹکٹ ہولڈرہیں۔