• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، اغوا کی جانیوالی لڑکی کی تلاش، 151بازیاب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں بڑی تعداد میں لڑکیوں کو اغواء کرکے انہیں مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے واقعات پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس کوایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے.

اغوا کی جانیوالی ایک لڑکی کی تلاش میں 151 لڑکیاں بازیاب ہوگئیں، جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سرگودھا سے اغوا ہونیوالی لڑکی ثوبیہ بتول کی برآمدگی اور اغوا کے مبینہ ملزم عمیرکی ضمانت کے مقدمے کی سماعت کی تو ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ عدالت کے حکم پر کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 151 لڑکیاں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 21 لڑکیاں قحبہ خانوں میں پائی گئی تھیں .

جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیا کہ جن لڑکیوں کو بازیاب کرایا گیا کیا انکے اغواء یا گمشدگی کے مقدمات درج کئے گئے تھے ؟،اتنے چھوٹے سے علاقے سے 151 اغوا شدہ لڑکیوں کی برآمدگی اور انکا اغوا ہونا پولیس کی نااہلی اور ناکامی ہے۔

اہم خبریں سے مزید