راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)حکومت نے تاجروں اور عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا۔ مزدور طبقہ خودکشیاں کرنے پر مجبو ہے۔ نااہل حکمرانوں کے اقتدار کا سورج ڈوبنے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ کامران حسین ،جنرل سیکرٹری راجہ شاہد محمود تاجر رہنما رضوان سنی نے پارٹی رہنما خاقان عباسی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب صدر پی پی پی پنجاب ملک خالد نواز بوبی،جنرل سیکرٹری کمرشل مارکیٹ ساجد قریشی، چوہدری بنارس حسین طارق راجہ جمیل قریشی عامر عباسی حمید درانی ذیشان مہدی آغا نسیم عباس شاہد بشیر اعوان مجید میر راجہ ظفر اور دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلند رکھنے میں مرحوم خاقان عباسی کا بنیادی کردار رہا ہے، آج بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے مرحوم کی خدمات مشعل راہ ہیں ۔