• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے داخلی راستوں پر چیکنگ، غیرمعیاری دودھ تلف کردیا جائیگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں غذائی قلت کے خاتمے کے پروگرام میں ضلع ملتان نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ایک سکیم منظور کروائی گئی ہے جس کے تحت ملتان ضلع کے تمام داخلی راستوں پر دودھ کی کوالٹی چیک کی جائے گی اور غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کیا جائے گا۔غذائی قلت کے خاتمے کے موثر اقدامات کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سروے کے مطابق جنوبی پنجاب میں مال نویوٹریشن 45فیصد سے تجاوز کر گئی ہے اور ماں اور بچہ کی صحت ، نوجوان بچیوں کی صحت، پینے کے صاف پانی کے وسائل، گوشت اور پرٹین کی پیداوار، مچھلی اور ماہی گیری کے ٹارگٹ اور زراعت کے تمام انڈیکیٹر اور اشارے انتہائی خطرناک پوزیشن پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی سیکٹر نیوٹریشن پروگرام جنوبی پنجاب کا وہ واحد پروگرام ہے جو کہ ضلع ملتان میں خصوصی کارکردگی دکھا رہا ہے جس سے نہ صرف نومولود بچوں اور ماں اوربچہ کی صحت کے اشارے بہتر ہوئے ہیں بلکہ تمام خوراک پیدا کرنے والے ادارے بھی مسلسل حرکت میں ہیں۔
ملتان سے مزید