کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ، منیجر عبد الوحید خان کو منگل کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، جنازے میں حکومتی شخصیات نے شر کت نہیں کی اور نہ ہی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے قبر پر چادر چڑھائی گئی اور تعزیتی بیانات جاری کئے گئے۔ نماز جنازہ و تدفین میں سابق کپتان اصلاح الدین، حنیف خان، قمر ضیاء، سمیر حسین،کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین ، انٹر نیشنل کھلاڑیوں محمد علی خان، عاف بھوپالی، پرویز اقبال، جمیل احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔