اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) مارگلہ روڈ ( سنگ جانی )سے ایم ون مو ٹر وے تک راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کی تعمیر پر راولپنڈی اور اسلام آ باد کی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس میں اتفاق رائے ہوگیا ۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز چیئر مین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آ باد عامر علی احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میںکمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل‘ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ‘ ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد حمزہ شفقات سمیت علیٰ افسروں نے شرکت کی ۔ اس پورشن کی الائنمنٹآ رمی کی انجینئرنگ برانچ( ای اینڈ سی ) نے تیار کی ہے۔اس کی کل لمبائی 3.4کلومیٹر ہے۔ اس میں سے 1.6کلومیٹر اسلام آ باد اور 1.8کلومیٹر راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے۔ سی ڈی اے اسلام آ باد کی حدود میں لینڈ ایکوائر کرےگا جبکہ راولپنڈی انتظامیہ راولپنڈی کی حدود میں لینڈایکوائر کرے گی۔ یہ سڑک تعمیر سی ڈی اے کرے گا۔ گرڈ اسٹیشن کے پاس الائنمنٹ کی ماسٹر پلان سے معمولی ترمیم ہوگی جس کی منظوری کابینہ سے لی جا ئے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس پورشن کی تعمیر کے معاملہ پر آرڈی ای اور سی ڈی اے میں تنا زع چلتا رہا تاہم وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا کہ رنگ روڈ کے اس پورشن کی تعمیر سی ڈی اے کرے گا۔ ذ رائع کے مطابق اس سڑک کی تعمیر پیپر ارولز کی سیکشن 42F کےتحت ایوارڈ کرنے کی تجویز ہے جس کے تحت صرف سر کاری تعمیراتی فر میں ہی ٹینڈر میں حصہ لے سکتی ہیں۔ مارگلہ ایونیو سی ڈی اے پہلے ہی سنگ جانی سے سیکٹر ڈی بارہ تک تعمیر کر رہا ہے۔ یہ تعمیراتی کام جولائی میں مکمل ہوگا۔ مارگلہ روڈ کے دوسرے پورشن کو بھی ملپور سے سترہ میل تک تعمیر کیا جا ئے گا۔ اسے بھارہ کہو بائی پاس کا نام دیا گیا ہے۔اس کا ڈیز ائن ای اینڈ سی نے تیار کیا ہے۔یہ آٹھ کلومیٹر کی سڑک ایف ڈبلیو او تعمیر کرےگا۔