• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی جتنی سول کورٹ نہیں دیتی‘ اسد عمر

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتنی تاریخیں دے چکی اتنی تو سول کورٹ نہیں دیتی‘نواز اور زرداری سے بات اب بلاول اور مریم پر آچکی ہے تاریخیں بہت دیکھ چکے ہیں یہ بھی دیکھ لیں گے‘ مردم شماری کے لئے شناختی کارڈ کی شرط نہیں ہوگی ‘ مردم شماری میں فوج کا کردار صرف سکیورٹی کا ہوگا ‘ 10ارب روپے مالیت کاہارڈویئر اور سافٹ ویئر خریدا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان بیورو آف شماریات میں اپنی زیرصدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے بتایا کہ پہلی دفعہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے‘ڈیٹا کلیکشن کیلئے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہاں پیپر کے ذریعے ڈیٹا اکھٹا کیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید