• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب پڑھنے سے تخلیقی صلاحیتوں اور دانشمندی میں اضافہ ہوتا ہے، سراج الحق

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) فتور، رازالفت اور رمز عشق جیسے سپر ہٹ ڈراموں کے معروف ہدایت کار اور مصنف سراج الحق کی کتاب ’این انکنویشنل وزٹ‘(ایک غیر روایتی دورہ) کی رونمائی کلفٹن میں لبرٹی بکس میں ہوئی۔ سراج الحق کراچی میں گزشتہ20سال سے ڈرامہ ڈائریکشن میں مصروف ہیں۔ ان کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ بچپن ہی سے کتاب پڑھنے کے شوقین ہیں، انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کتابیں پڑھتے ہیں تو دنیا آپ کیلئے کھل جاتی ہے،‘ کتاب پڑھنے سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں اور دانشمندی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اپنے 20 سالہ ڈرامہ ڈائریکشن کے کیریئر میں، انہیں کتاب لکھنے کا وقت نہیں ملا، لیکن جب وبائی بیماری نے حملہ کیا تو انہوں نے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پہلی بار میری کتاب منظر عام پر آرہی ہے۔ کتاب کا عنوان ’’غیر روایتی دورہ‘‘ ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک سوال ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ ملک کا ہر شہری ایک عوامی لیڈر چاہتا ہے۔ ’ایک لیڈر جو عام آدمی کی پریشانیوں کو سمجھتا ہے۔ ایک ایسا لیڈر جو سیاست کو اپنی جائیدادیں بڑھانے کا طریقہ نہیں سمجھتا ہو،‘ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ایک ایسے نوجوان کی معصوم کہانی ہے جس کا تعلق سندھ کے ایک امیر سیاسی گھرانے سے ہے لیکن وہ اپنے ملک کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا انتخاب کرتا ہے۔ نوجوان ایک وکیل ہے جو لندن سے آیا ہے اور پھر اس کے پاس اپنی مرضی کے خلاف الیکشن لڑنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا۔ کتاب کے مصنف سراج الحق نے کتاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کتاب میں بیان کی گئی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں الیکشن کے دوران ووٹ غریبوں سے لیا جاتا ہے جبکہ وعدے امیروں سےکئے جاتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید