کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایرانی قونصل جنرل حسن نور یان نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے گزشتہ روز ادارہ نورحق میں ملاقات کی، وفد میں ایرانی قونصلیٹ کے تھرڈ کونسل اکنامک افیئر مہدی جعفری، وائس قونصلر رضا قمبری شامل تھے، ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نگراں امور خارجہ نوید علی بیگ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر سلیم اظہر بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور بین الاقوامی حالات اور خطے کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں جبکہ ایرانی قونصل جنرل نے امیر جماعت اسلامی کو سوونیئر پیش کیا۔