• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ جتوئی کیس، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دوبارہ جائزہ کیسے لے سکتے ہیں، جسٹس مقبول باقر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی وغیرہ کی سزائوں کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران سوال اٹھایا ہے کہ ملزم کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7کے تحت مقدمہ چلنے کے بعد یہ عدالت اسی دفعہ کا دوبارہ جائزہ کیسے لے سکتی ہے؟

جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی توملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے انکے موکل کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عائد دفعات ختم کردی تھیں.

 لیکن ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اس عدالت نے ازخود دائرہ اختیار کے تحت دوبارہ ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ سات عائد کرنے کا حکم دیاتھا ،جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ہماری تشویش صرف یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک حکم کے بعد ہم کیسے اس معاملے کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید