لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام میں صحافیوں پر تشدد اور مخالفین کی بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سزا ہے،پیکا کا قانون سب سے پہلے عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ، عمران خان نے الزام اور تضحیک کرکے اپنی سیاست چمکائی اب اسلام اور قرآنی آیات کو کوٹ کرتے ہوئے آپکو شرم آنی چاہیے۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےمزید کہا کہ شہباز شر یف کی رہائشگاہ پر ملاقات کا مقصد عوام کو نا لائق ،نا اہل اور چور ٹولے جس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اس سے چھٹکاراحاصل کرنا ہے ، جب سے اپوزیشن متحرک ہوئی ہے ہرطرف سے ملک پر مسلط وزیر اعظم ہو یا کرائے کے ترجمان ہوں ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔