لاہور (اے پی پی)ایرانی تاجروں نے لاہور چیمبر کے تیرہ رکنی تجارتی وفدسے ملاقاتوں کے دوران پاک ایران تجارت کے فروغ میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط تجارتی روابط کے فروغ پر زور۔وفد کی سربراہی لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کی، وفد نے ایران کے بڑے کار ساز ادارے خدرو کارکمپلیکس، سلیمان کارپٹ انڈسٹریل پروڈکشن کمپنی،جے اے وائی آئل ریفائنری کا دورہ کیا اور اصفہان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بہرام سبحانی اور اصفہان کے میئر قاسم زادے سے ملاقاتیں کیں ۔ لاہور چیمبر نے اصفہان چیمبر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے۔