کوئٹہ( این این آئی)جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کوئٹہ پہنچ گئے وہ آج حفیظ الملک مینگل کی جمعیت میں شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گےجلسے سے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا آغا محمود شاہ ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی بشیر کاکڑ، مولانا خورشید احمد ،حافظ محمد ابراہیم لہڑی، حافظ خلیل احمد سارنگزئی، حافظ شبیر احمد مدنی ودیگر قائدین بھی خطاب کرینگے ۔