• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ کالج کے گردونواح میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ پشاور

پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے متعلقہ ٹائونز انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ناگمان اور گورنمنٹ کالج کے گردونواح میں تجاوزات کا بھاری مشینری کے ذریعے خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر خان نے ٹائون ٹو کے انفورسمنٹ آفیسر ارباب میر عالم خان کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر ناگمان کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں سے باہر قائم تجاوزات کا بھاری مشینری ذریعے خاتمہ کر دیا ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظمیٰ مکرم نے ٹائون ون کے انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچا کے ہمراہ گورنمنٹ کالج فقیر آباد کے گردونواح میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں سے باہر قائم تجاوزات کا بھاری مشینری کے ذریعے خاتمہ کر دیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔
پشاور سے مزید