• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، امریکی سفارتحانے کے حکام کو ہرجانہ مقدمہ میں پیش ہونیکا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر ﷲ خان نے اخباری اشتہار کے ذریعہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ اور پشاور میں امریکی قونصلیٹ کو حکم دیا کہ وہ 28فروری کو عدالت میں خود یا وکیل کے ذریعہ پیش ہوں بصورتِ دیگر ان کے خلاف دائر ہرجانہ کے مقدمہ میں یک طرفہ کارروائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔عدالت نے یہ احکامات پشاور کے صحافی محمود جان کی جانب سے دائر کئے گئے ایک مقدمہ میں جاری کئے جس میںانہوں نے امریکی حکومت سے ’’ہتک، جسمانی اور ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا نشانہ بنانے‘‘ پر 20 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔پیشی کے دوران مدعی کے وکیل فدا گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے نے اگست 2016 میں ان کے موکل، جو سینئر صحافی ہیں، کو پانچ سالہ ویزا جاری کیا تھا۔ 3 نومبر 2020 کو ہونے والے امریکی انتخابات کے بارے میں براہ راست معلومات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے امریکہ کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔۔چھ گھنٹے کے سفر کے بعد میرا موکل استنبول پہنچا جہاں انہیں اگلی پرواز کے لئے سات گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ لیکن جہاز پر بورڈنگ کے وقت ایئر لائن اور ترک امیگریشن نے ہتک آمیز انداز میں انہیں نیو یارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
ملک بھر سے سے مزید