اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی کے نام پر راضی نہیں ۔ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ نام کی تجویز نواز شریف کے سامنے رکھی جائے گی اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے قائد فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق 11 رکن قومی اسمبلی اس وقت مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ارکان (ق) لیگ کے ذریعے ہی آگے چلیں گے۔