• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی بم پروف گاڑی واپس کردی

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے پنجاب حکومت کی بم پروف گاڑی واپس کر دی،ہائیکورٹ کا ٹرانسپورٹ ونگ کا عملہ خود پنجاب حکومت کو مرسڈیز 600 گاڑی واپس کر کے آیا،چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہورہائی کورٹ کے مراسلے کی بنیاد پر یہ بم پروف گاڑی چیف جسٹس کے استعمال کے لئے فراہم کی گئی تھی ،چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان نے اپنی دو بلٹ پروف گاڑیاں حکومت کو واپس کر کے مثبت روایت کا آغاز کیا تھا جس کے بعد چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے بھی یہ گاڑی حکومت پنجاب کو واپس کردی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید