لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں اوروزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات ٹھیک کروانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنماء متحرک ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے مفاہمت کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور ان سے پنجاب کی اہم شخصیت کا رابطہ بھی ہوا ہے ۔