راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)مری میں منظورکئے گئے دونئے پولیس سٹیشنوں اورایس پی کوہسار آفس کی عمارتوں کے لئے جگہ کی تلاش شروع کردی گئی ،چنددن پہلے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تھانہ نیومری اورتھانہ پھگواڑی کے قیام کی منظوری کانوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ان دونوں پولیس سٹیشنوں کی عمارتوں کی تعمیرکیلئے مناسب اراضی کی تلاش شروع کردی گئی، جب کہ ذرائع کے مطابق دونوں تھانوں اورایس پی آفس ورہائش گاہ کیلئے پی سی ون تیار کر کے سی پی اوآفس بھیج دیاگیا۔ جہاں سے اسے سینٹرل پولیس آفس لاہوبھیجاجائیگا۔ ادھر ذرائع کاکہناہے نئے منظورہونے والے دونوں تھانوں کو فی الحال کرائے کی عمارتوں میں قائم کیا جائیگا اس کیلئے بھی عمارتوں کی تلاش جاری ہے، جب کہ ایس پی کوہسارکادفترعارضی طورپر پنجاب ہائی وے مری کے گیسٹ ہاؤس میں قائم کردیا گیا ہے ،پولیس حکام کاکہناہے کہ پولیس سٹیشنوں کے لئے اراضی کے حصول کیلئے رابطے شروع کردئیے گئے ہیں ۔