ایکاپلکو(جنگ نیوز) میکسیکو ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران امپائر کی کرسی پر متعدد بار ریکٹ مارنے اور بدکلامی کرنے پر عالمی نمبر تین ٹینس پلیئر الیگزینڈر زیوریف پر 40ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ٹینس کی عالمی تنظیم اے ٹی پی کے مطابق جرمن کھلاڑی پر اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی طرز عمل اور نازیبا زیبا زبان استعمال کرنے کے دو چارجز کے تحت جرمانہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ زیوریف کو اس واقعے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔