• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے دنیا کو ایرانی سائبر حملے سے خبردار کیا

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا نے دنیا کو ایرانی سائبر حملے سے خبردار کیا، دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے امریکا کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ایرانی مشن کے ترجمان نے کہا،"یہ الزامات ایران کے خلاف جاری نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں اور ان کی کوئی حقیقی یا قانونی بنیاد نہیں ہے۔"

تفصیلات کے مطابق امریکا کی سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ سائبر سکیورٹی ایڈوائزری (سی ایس اے) جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ʼمڈی واٹرز نامی ایک ایرانی سائبر گروہ دیگر ملکوں میں مواصلات، دفاع، مقامی حکومتوں اور تیل اور گیس جیسے شعبہ جات کو نشانہ بناتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید