اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہفتہ کو گھوٹکی سے سندھ کے حقوق کے لئے تحریک انصاف کے مارچ کی ابتدا ہوگی اور 6مارچ کو کراچی پہنچ کر ختم ہوگی۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ زرداری مافیا کا وقت اب سندھ میں بھی ختم ہونے جا رہا ہے، سندھ جئے سندھ وارا جئین، جیوے جیوے پاکستان سندھ حقوق مارچ۔